۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شہداء کربلا(ع) کے یوم تدفین کی یاد میں 91قبائلی مواکب نے کربلا میں جلوس عزاء میں شرکت کی

حوزہ/ کربلا میں یکم محرم سے شروع ہونے والے مراسم عزاء کا اختتام شہداء کربلا کی تدفین کے دن تیرہ محرم کو مواکب قبیلہ بنی اسد کے تاریخی جلوس عزاء پر ہوتا ہے یہ وہی قبیلہ ہے جس کے آباء واجداد نے 13محرم 61ہجری میں امام سجاد(ع) کی شہداء کربلا کی تدفین میں مدد کی تھی۔ اس جلوس میں عراق کے دوسرے قبائل کے مواکب بھی شریک ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کربلا/ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر، مواکب اور حسینی انجمنوں کے سیکشن نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے امام حسین(ع) اور شہداء کربلا(ع) کے یوم تدفین و سوئم کی یاد میں عراق کے قبائل نے قبیلہ بنی اسد کی سربراہی میں کربلا میں بہت بڑا جلوس عزاء برآمد کیا کہ جس میں 91قبائلی مواکب عزاء نے شرکت کی۔

مذکورہ بالا شسیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ سلمان نے کہا: کربلا میں یکم محرم سے شروع ہونے والے مراسم عزاء کا اختتام شہداء کربلا کی تدفین کے دن تیرہ محرم کو مواکب قبیلہ بنی اسد کے تاریخی جلوس عزاء پر ہوتا ہے یہ وہی قبیلہ ہے جس کے آباء واجداد نے 13محرم 61ہجری میں امام سجاد(ع) کی شہداء کربلا کی تدفین میں مدد کی تھی۔ اس جلوس میں عراق کے دوسرے قبائل کے مواکب بھی شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سیکشن اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے اس قبائلی اور تاریخی جلوس عزاء کے لیے روضہ مبارک کے دوسرے سیکشنوں کے ساتھ مل کر انتظامات کرتا ہے۔ اس مرتبہ بعض مواکب نے صبح سویرے شہداء کربلا کے سوئم کے حوالے سے جلوس برآمد کیے اور کربلا کے دونوں مقدس روضوں میں حاضری دی۔ البتہ قبائلی مواکب نے ہر سال کی طرح نماز ظہرین کے بعد مزار سید جودہ سے جلوس عزاء برآمد کیا اور شاہراہِ امام حسین(ع) سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے اور وہاں سے ما بین کے راستے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پرسہ پیش کرنے کے بعد جلوس کا اختتام ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ مسلسل چار گھنٹے سے زیادہ قبائلی مواکب کی دونوں مقدس روضوں میں آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .